پاکستان
09 مارچ ، 2013

پشاور کے محلہ باقر شاہ جامع مسجد دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور کے محلہ باقر شاہ جامع مسجد دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور…پشاور کے محلہ باقر شاہ جامع مسجد دھماکے کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ مسجد دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او عابد الرحمن کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ اندرون شہر کے گنجان آباد مینا بازار کے قریب واقع محلہ باقر شاہ کی بلال مسجد میں نماز ظہر کے وقت دھماکا ہوا جس میں تین سے چار کلو گرام بارودی مواداستعمال کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پیش امام سمیت 4افراد موقع پرشہید اور 29 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں :