کھیل
09 مارچ ، 2013

گال ٹیسٹ،سری لنکا نے پہلی اننگز 570 رنزپر ڈکلیئر کر دی

گال ٹیسٹ،سری لنکا نے پہلی اننگز 570 رنزپر ڈکلیئر کر دی

گال…گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز 570 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی، تھری مانے اور چندی مل نے سنچریاں اسکور کیں۔گال انٹر نیشنل اسٹیدیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے 361 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی۔میزبان ٹیم نے اسکور میں 209 رنز کا اضافہ کرکے 570 رنز چار آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ کری تھری مانے 155 اور چندی مل 116 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے،جواب میں دن کے اختتام تک بنگلادیش نے دو وکٹ پر 135رنز بنالئے تھے محمد اشرفل 65اور مومن الحق 35رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :