09 مارچ ، 2013
پشاور…محلہ باقر شاہ کی جامع مسجدمیں دھماکے کے بعد پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں نے تین دن بازار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مسجد دھماکے کے بعد اندرون شہر کے تمام بازار بند ہیں۔ مینابازارکی تاجر تنظیموں نے سوگ میں تین دن بازار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داران کو جلد گرفتار کیاجائے۔ تین روزہ سوگ کے بعد بازارپیر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔