پاکستان
09 مارچ ، 2013

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، بادامی باغ واقعے پر غور

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، بادامی باغ واقعے پر غور

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں بادامی باغ میں مسیحی آبادی پر حملے سے متعلق غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ، رانا مشہود، پرویز رشید، آئی جی، سیکریٹری داخلہ و دیگر افسران شریک ہیں۔اجلاس میں عیسائی نوجوان کی جانب سے توہین رسالت کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے مسیحی آبادی پر حملے اور 100 سے زائد گھروں کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کو کنٹرول کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :