پاکستان
09 مارچ ، 2013

ملک کے حالات خراب ہیں تاہم انتخابات وقت پر ہونگے، اعجاز جاکھرانی

ملک کے حالات خراب ہیں تاہم انتخابات وقت پر ہونگے، اعجاز جاکھرانی

جیکب آباد … پیپلز پارٹی کے رہنما میر اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں لیکن انتخابات وقت پر ہوں گے، ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنا کوئی ٹوپی ڈرامہ نہیں۔ جیکب آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میر اعجاز حسین جاکھرانی نے کا کہا کہ حکومت نے 5 سالوں میں مشکلات کے باوجود تاریخی ترقیاتی کام کئے، پیپلزپارٹی پر نواز شریف کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں لیکن انتخابات وقت پر ہوں گے، اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو یہ جمہوریت کیلئے نقصان دے ہوگا۔

مزید خبریں :