پاکستان
09 مارچ ، 2013

صدر مملکت اور وزیراعظم نے لاہور واقعے کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

صدر مملکت اور وزیراعظم نے لاہور واقعے کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور … لاہور کے واقعے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرفنے نوٹس لے لیا اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر زرداری نے لاہور کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے جان و مال اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دوسری طرف وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی پاکستان کے شہری ہیں ان کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔

مزید خبریں :