پاکستان
09 مارچ ، 2013

لاہور واقعے کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری کا احتجاج

لاہور واقعے کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری کا احتجاج

کراچی …لاہور میں مسیحی آبادی پر حملے اور سیکڑوں گھروں و دکانوں کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا اور ٹائر جلا ئے، کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ لاہور میں مسیحی آبادی پر حملے اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعے کے خلاف کراچی کے علاقوں عیسیٰ نگری، شارع فیصل، کورنگی میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، مسیحی برادری کے احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے عیسیٰ نگری کے علاقے میں گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا جبکہ ٹائروں کو بھی آگ لگادی گئی۔ احتجاج کے باعث ملیر ہالٹ اور ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شارع فیصل پر نرسری کے قریب بھی مسیحی برادری کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید خبریں :