دنیا
02 مارچ ، 2012

فرینکفرٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گرکرتباہ، 3افراد ہلاک

فرینکفرٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گرکرتباہ، 3افراد ہلاک

فرینکفرٹ… جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا حادثے کی نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ فرینکفرٹ کے قریب Hesseشہر میں پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک سیسنا جہاز نے Egelsbach میں چھوٹے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکراگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔جہاز پر دو پائلٹوں سمیت 6 افراد سوار تھے۔ تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :