دنیا
09 مارچ ، 2013

چین : سنکیانگ میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

چین : سنکیانگ میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

بیجنگ … چین کے علاقے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ چین کے خود مختار علاقے Xinjiang کے مشرقی حصے میں ریت کے طوفان کے سبب حد نگاہ 30 میٹر تک صفر ہوگئی۔ ریت سے بھری تیز ہوا نے برقی تاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ چوماوٴ ہو فارم کے علاقے میں 3 ہزار گھروں کو بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ مقامی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریت کا طوفان آج بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :