09 مارچ ، 2013
کراچی … انسداد دہشت گردی کے اختیارات کیلئے ججز کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فہرست سندھ حکومت کو بھیج دی۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اختیارات کیلئے ججوں کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فہرست سندھ حکومت کو بھیج دی ہے۔ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ فہرست میں پانچوں اضلاع کے 15 ایڈیشنل سیشز ججز کے نام شامل ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق ضلع وسطی سے ایڈیشنل سیشن جج نسیم منصور، شازیہ لطیف انڑ اور راشدہ صدیقی، ضلع جنوبی سے شاہد حسین چانڈیو، اکرام رحمانی، جلال الدین احمد، طارق محمود کھوسو کے نام شامل کئے گئے ہیں جبکہ ضلع غربی سے عرفان احمد میو، عبدالنعیم میمن اور مسز زاہد سکندر بھی فہرست میں شامل ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق ضلع ملیر سے ایڈیشنل سیشن ججز مسز صدف یوسف اور مسز منور سلطانہ جبکہ ضلع شرقی سے مس آمنہ نذیر لغاری، ندیم احمد خان اور مسز ثریا محبوب کے نام انسداد دہشت گردی کے اختیارات کیلئے بنائی گئی فہرست میں شامل ہیں۔