09 مارچ ، 2013
لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں مسیحی کمیونٹی کے مکان اور املاک جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے، بادامی باغ واقعے کی آ ڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینا مجرمانہ فعل ہے جس کی آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا۔