پاکستان
09 مارچ ، 2013

آج رات ملک کے بالائی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان

آج رات ملک کے بالائی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور … محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بالائی اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت بے نظیر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری ہوگی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار 2 ہزار 747 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور اور پارا چنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔ اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور29، پشاور24، کوئٹہ19، اسکردو15، مری14، مظفر آباد20، گلگت16، فیصل آباد29، ملتان 30، بے نظیر آباد 37، حیدرآباد 35 اور کراچی میں 32ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید خبریں :