پاکستان
09 مارچ ، 2013

کراچی: لاہور واقعے کیخلاف عیسیٰ نگری میں احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی: لاہور واقعے کیخلاف عیسیٰ نگری میں احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی … لاہور میں بادامی باغ واقعے کیخلاف کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں مسیحی برادری نے لاہور میں توہین رسالت کے بعد مسیحی برادری کے گھروں پر حملے کے خلاف احتجاج کیا، مشتعل افراد نے پتھراوٴ کیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید خبریں :