09 مارچ ، 2013
ملتان … ملتان میں مسلم لیگ نواز اقلیتی ونگ کی جانب سے بادامی باغ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نواں شہر چوک پر بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کی قیادت مقامی رہنماء مسلم لیگ نواز حمزہ لودھی نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں اقلیتوں پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں۔