12 اپریل ، 2025
سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
افسوس ناک واقعہ سانگھڑ کے علاقے شاہپور میں پیش آیا جہاں خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گرگئی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگادی تاہم وہ خود بھی ڈوب گئیں۔
ریسکیو کے مطابق تینوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں نند جِٹھانیاں تھیں۔