پاکستان
09 مارچ ، 2013

پنجاب حکومت اور سرکاری محکمے لیسکوکے سب سے بڑے نادہندہ

پنجاب حکومت اور سرکاری محکمے لیسکوکے سب سے بڑے نادہندہ

لاہور … چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور سرکاری محکمے لیسکو کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذمے بھی ایک ارب روپے واجب الادا ہیں۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور سرکاری اداروں کے ذمے 6 ارب 40 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، نوٹس دے دیا ہے 15 اپریل تک واجبات نہ ملے تو سرکاری کنکشن کاٹنے پر مجبور ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں سے رقم نہ ملی تو بجلی کمپنیوں کو کہاں سے پیسے دیں گے۔ عام نادہندگان کے ذمے بھی پونے 4 ارب روپے واجب الادا ہیں انہیں بھی آخری مہلت دے دی ہے۔

مزید خبریں :