پاکستان
09 مارچ ، 2013

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ میں فائرنگ، سابق ایم این اے کا بیٹا جاں بحق

باڑہ … خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سا بق رکن قومی اسمبلی مولانا خلیل الرحمان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا خلیل الرحمن کے نوجوان بیٹے عصمت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ عصمت اللہ کو ان کی رہائشگاہ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیاگیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے مولانا خلیل الرحمن 2002ء میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :