13 اپریل ، 2025
پشاور میں ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے خواتین سمیت 9 امیدوار پکڑے گئے۔
ایٹا حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں ایٹا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس دوران امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
حکام کے مطابق ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے 9 امید وار پکڑے گئے، جن میں 4 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔
ایٹا حکام کے مطابق امیدوار ٹیسٹ میں موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز بھی استعمال کر رہے تھے۔