Time 14 اپریل ، 2025
پاکستان

حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا

حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا
 حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایاجانا چاہیے : وزیر خارجہ اسحاق ڈار/فوٹوفائل  

بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے  اچھی خبر  سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت  بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ  حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے۔

اسحاق ڈار نے  مزید کہا کہ حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :