Time 14 اپریل ، 2025
پاکستان

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری
وزیراعظم اورڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پرمیتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی، پاکستانی سفیر/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 2 روز قبل ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپورکے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں جاں بحق ہوئے۔ 

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد  شامل ہیں۔

مدثر ٹیپو کاکہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں جب کہ  وزیراعظم اورڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پرمیتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی۔

پاکستانی سفیر  نے مزید بتایا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کے حصول کے لیے مکمل تعاون جاری ہے، ایرانی حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کےلیے رابطے میں ہیں، ایرانی حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا تھا، مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا۔

مزید خبریں :