Time 14 اپریل ، 2025
پاکستان

امریکی ارکان کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیدیا

امریکی ارکان کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیدیا
پاکستان میں معدنیات کا شعبہ شراکت داری کےلیے اہم ہے، رکن کانگریس جیک وارن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: امریکی ارکان کانگریس نے اپنا دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دےدیا۔

اس حوالے سے رکن کانگریس جیک وارن نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا شعبہ شراکت داری کےلیے اہم ہے، یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں، کان کنی کےنئے طریقے اور نئی مصنوعات سمیت تمام عناصر پیداواری مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

کانگریس مین تھامس رچرڈ سوزی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا، پاکستانی تارکین کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سر زمین پر کامیابیاں حاصل کیں۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی کانگریس کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :