کھیل
02 مارچ ، 2012

شکست کی وجہ بیٹسمینوں کی غیر مستقل مزاجی ہے،مصباح الحق

شکست کی وجہ بیٹسمینوں کی غیر مستقل مزاجی ہے،مصباح الحق

کراچی… کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ شکست کی وجہ بیٹسمینوں کی غیر مستقل مزاجی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں پرفارم کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی یا واٹمور کے آنے سے ٹیم نئی نہیں بن جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو دوستی نہیں ماضی کی کارکردگی پر منتخب کیا۔ مصباح الحق کا خصوصی انٹرویو پروگرام اسکور میں آج شام ساڑھے6بجے صرف جیونیوز پرنشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :