Time 14 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔

گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2  راہ گیر شدید زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس حکام کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی۔ 

پولیس نے گاڑی میں سوار 3 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں مرنے والے کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ۔

مزید خبریں :