Time 16 اپریل ، 2025
پاکستان

عمران خان کی بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالا جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 چند روز قبل مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پرگفتگو ہوئی اور بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننےکی وجوہات بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں بیرسٹرسیف پر سوشل میڈیا پر پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات بھی زیربحث آئے تاہم عمران خان نے بیرسٹرسیف پراعتماد کا اظہار کیا اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں دہشتگردی اور افغانستان کےساتھ بات چیت پر گفتگو ہوئی اور عمران خان نے امن و امان کےحوالے سے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر قراردیے۔

جیونیوز سے گفتگو میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی جس میں مذاکرات اور پارٹی کے معاملات زیربحث آئے۔

مزید خبریں :