10 مارچ ، 2013
اہور…بادامی باغ واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہواہے جس میں انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہذمہ دار عناصر کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بادامی باغ کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا۔ایسے واقعے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔املاک کے نقصان کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر متاثرہ گھروں کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا۔بادامی باغ میں متاثرہ گھروں کی بحالی کیلئے مشینری اورتعمیراتی مٹیریل پہنچا دیا گیاہے ،بحالی کے عمل کی نگرانی وزرا، ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ خود کریں۔انہوں نے گرفتار ملزمان کے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فوری پیش کیے جانے کا بھی حکم دیا ۔