10 مارچ ، 2013
کراچی…بادامی باغ لاہور واقعے کیخلاف ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور چیف جسٹس پاکستان سے واقعے پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے،شرم ناک واقعے کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ایم کیو ایم کے راہنمارضا ہارون نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس معلومات تھیں تو انھوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا،انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے بادامی باغ واقعے کا نوٹس لنے کی بھی اپیل کی ۔