Time 25 اپریل ، 2025
پاکستان

بھارتی میڈیا کی حقائق مسخ کرنے کی کوشش، خواجہ آصف کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگا

بھارتی میڈیا ایک بار پھر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے انٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے  لگا۔ 

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع نے جنگ کی دھمکی لگائی۔

حقیقت میں وزیر دفاع نے بھارتی حملے کی صورت میں جنگ کے خدشے کی بات کی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیر دفاع نے امریکی صدر ٹرمپ سے بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ 

خواجہ آصف نے ماضی میں سویت یونین کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شرکت کو بھی غلطی قرار دیا، کہا اگر ہم سویت یونین اور نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں شامل نہ ہوتے تو پاکستان کا بےداغ ریکارڈ ہوتا ۔

وزیر دفاع نے امریکی صدر سمیت بین الاقوامی قوتوں سے خطے میں کشید گی میں کمی کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

مزید خبریں :