25 اپریل ، 2025
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دلی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا توبھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا۔
بلاول نے کہا کہ مودی کی دریائے سندھ کے حوالے سے کوششیں ناکام کروائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو کوئی نہیں مانےگا، سندھ کےدریا کےوارث ہم ہیں اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔
کینالز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے طے کرلیا ہے کہ نئی کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیرکینال نہیں بن سکتے، طے ہوگیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیرکوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جولائی سےکینالز منصوبے پر ہمارا اعتراض ہے، جن منصوبوں پر اتفاق رائےنہیں ہوگا وہ منصوبہ واپس متعلقہ ادارے کو بھیجا جائےگا۔