25 اپریل ، 2025
بنوں میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔