دنیا
11 مارچ ، 2013

بھارت:طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم رام سنگھ کی خود کشی

بھارت:طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم رام سنگھ کی خود کشی

دہلی … بھارت میں طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم رام سنگھ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، رام سنگھ کے خاندان نے واقعے کو قتل ٹھہراتے ہوئے سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والے رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کرلی ہے۔ رام سنگھ کے والد کا کہناہے کہ ان کے بیٹے نے خود کشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا، اس کا ایک ہاتھ خراب ہے اور وہ ایک ہاتھ سے کیسے خود کشی کرسکتا ہے؟، رام سنگھ اور اس کے بھائی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ملزم کے وکیل کے مطابق اگر رام سنگھ خودکشی کرتا تو کوئی تحریر بھی چھوڑتا، وہ مطمئن تھا، خود کشی کیسے کرسکتا ہے؟۔ دوسری جانب نئی دہلی میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے، جہاں 34 سالہ خاتون کو کار میں سوار 4 افراد نے اغواء کے بعد کارمیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور کارسے پھینک کر فرار ہوگئے۔ خاتون کے مطابق گاڑی میں 2 عورتیں بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں :