12 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں صبح سویرے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اورعلاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔چھاپے کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔برآمد کیئے گئے اسلحے میں 13 کلاشنکوف ، گولیاں اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔حراست میں لیے گئے چار افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن بونیر میں کارروائی گذشتہ روز لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد کی گئی۔آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا تی رہی۔ دوسری طرف رینجرز نے لیاقت آباد، سرجانی ٹاوٴن اور بفرزون کے علاقوں میں بھی ٹارگٹڈ چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔حراست میں لیے گئے افراد سے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔