12 مارچ ، 2013
بنوں… تھانہ صدر بنوں کے قریب خود کش دھماکاہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 2افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق تھانہ صدر بنوں کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں2افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔