12 مارچ ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ضلعی الیکشن کمشنرضیاء اللہ جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کاواقعہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں چاندنی چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ آفس سے واپس گھر جا رہے تھے۔ضلعی الیکشن کمشنرضیاء اللہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ وہ جاں بحق ہو گئے۔ضلعی الیکشن کمشنرضیاء اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔