12 مارچ ، 2013
کراچی…صدر آصف زرداری کا کہناہے کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہوگا۔ حکومت کی مدت ختم ہورہی ہے اگلی بار صرف سیکیورٹی پر توجہ دیں گے۔پیپلزپارٹی ،اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ذوالفقار آباد ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد اور دو منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وعدے کے مطابق عوامی بھلائی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اگر محفوظ ہو تو پورے ملک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے اسے محفوظ اور سیاسی قوتوں کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ کراچی میں بینظیر ہاوٴسنگ اسکیم شروع کی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز صدر زرداری اور الطاف حسین کی مفاہمتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل صدر زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے وزراء کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوکیا گیا۔