12 مارچ ، 2013
اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے امریکی سرمایہ کار گروپ اور بحریہ ٹاوٴن کے درمیان معاہد ے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔بحریہ ٹاوٴن کے سابق چیئرمین ملک ریاض اور امریکی سرمایہ کار تھامس کریمر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ہرقسم کی غیرملکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے،بحریہ ٹاوٴن اور امریکی سرمایہ کار کمپنی کے درمیان معاہدہ حکومت کی کامیاب پالیسی کانتیجہ ہے۔ بحریہ ٹاوٴن کے سابق چیئر مین ملک ریاض کا کہناتھاکہ بحریہ ٹاوٴن اور امریکی سرمایہ کار گروپ نے 15 سے20 ارب ڈالر سرکایہ کاری کے ایم او یو پردست خط کیے ہیں، بودھا آئی لینڈ منصوبے میں ،نیٹ سٹی،ایجوکیشن سٹی،ہلیتھ سٹی،پورٹ سٹی اور دیگر سہولیات ہوں گی۔