12 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے پانچ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاالیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امتیاز عالم کو اسلام آباد، ایس ایم طارق قادری کو لاہور، محبوب انور کو کراچی میں ریٹرننگ افسرمقرر کیا گیا ہے۔ سونو بلوچ پشاور اور سید سلطان بایزید کوئٹہ میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔