پاکستان
12 مارچ ، 2013

بادامی باغ واقعے میں کسی شرپسند کو معاف نہیں کرینگے ، شہبازشریف

بادامی باغ واقعے میں کسی شرپسند کو معاف نہیں کرینگے ، شہبازشریف

لاہور…وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بادامی باغ واقعہ میں ملوث کسی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا ، متاثرین کی بحالی میں رخنہ ڈالنے والوں کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور میں بادامی باغ واقعے کے متاثرین کی بحالی کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ 27افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ماڈل ٹاوٴن میں تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں وفاقی حکومت نے پنجاب سیسوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ،اسلام آباد میں چور اور چوکیدار بندر بانٹ کر رہے ہیں،روزانہ 200ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایڈ پاکستان کیلئے ایڈز ہے، ماڈل ٹاوٴن میں قبرستانوں کے حوالے سے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :