پاکستان
13 مارچ ، 2013

کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں،الیکشن کمیشن

 کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں، اس معاملے پر حکومت سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ اگر کاغذات نامزدگی کے معاملے حکومت سے کوئی ملاقات ہوئی تو وہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی موجودگی میں ہو گی، ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ وہ کاغذات نامزدگی کی چھپائی سے متعلق اپنے فیصلے پر قائم ہیں، الیکشن کمیشن صرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گا۔

مزید خبریں :