13 مارچ ، 2013
اسلام آباد… شدید ترین توانائی بحران کے باوجود گزشتہ آٹھ مہینوں میں پاکستان کی برآمدات میں 5 فی صد اضافہ ہوا، تجارتی خسارے میں بھی 10 فی صد سے زائد کمی ہوئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2013 کے دوران ملکی برآمدات 15 ارب 88 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 5 فی صد زیادہ ہے۔ پاکستان کی درآمدات میں بھی 2.4 فی صد کی کمی ہوئی اور اس عرصے میں تقریباً 29 ارب 7 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے کی وجہ سے ملک کا تجارتی خسارہ بھی 10 فی صد کمی کے بعد 13 ارب 18 کروڑ ڈلر رہا۔