پاکستان
13 مارچ ، 2013

چوہدری شجاعت حسین نے نگراں وزیر اعظم کیلئے اپنا نام پیش کر دیا

چوہدری شجاعت حسین نے نگراں وزیر اعظم کیلئے اپنا نام پیش کر دیا

اسلام آباد… مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نگران وزیراعظم کے لیے اپنا نام پیش کردیا ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نگران وزیرا عظم کی تعیناتی کیلئے باہمی مشاورت کررہی ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ نگران وزیراعظم کیلئے انکی نظر میں موزوں نام کون سا ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ نگران وزیراعظم کیلئے میرانام ہی لے لیں۔ چوہدری شجاعت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے وطن وآپسی کے اعلان کے بعد ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ ہوائی اڈے پر وہی انکی نمائندگی کرلیں۔

مزید خبریں :