13 مارچ ، 2013
کوئٹہ …ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں الیکشن کمیشن کا عملہ ہڑتال کررہا ہے۔ واقعے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے الیکشن دفاتر میں عملے کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ عملے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور صوبے میں الیکشن عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کو گذشتہ روز سٹیلائٹ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔