پاکستان
13 مارچ ، 2013

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 3 ارکان گرفتار، سی آئی ڈی

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 3 ارکان گرفتار، سی آئی ڈی

کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ڈیٹو نیٹرز، بیرنگ بالز اور ڈیٹونیٹنگ وائر برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے دھماکوں میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے، جس میں ڈیٹو نیٹرز، بیرنگ بالز اور ڈیٹونیٹنگ وائرز شامل ہیں۔ فیاض خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے، ملزمان اغواء برائے تاوان اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مطلوب ہیں جبکہ ان سے کراچی دھماکوں سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :