پاکستان
13 مارچ ، 2013

وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، امن و امان سے متعلق گفتگو

وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، امن و امان سے متعلق گفتگو

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے ملاقات کی، گورنر نے وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرکے انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہا کیا۔

مزید خبریں :