Time 26 مئی ، 2025
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اورہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر__فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اورہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہےعید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔

مزید خبریں :