پاکستان
13 مارچ ، 2013

خیرپور : عدالتی حکم پر پولیس کا وڈیرے کی نجی جیل پر چھاپہ، 33 ہاری بازیاب

خیرپور … خیرپور میں عدالت کے حکم پر پولیس نے وڈیرے کی نجی جیل میں قید 33 افراد کو بازیاب کرالیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج خیرپور کی عدالت میں متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ نارا میں مقامی وڈیرے شریف مہر نے 6 خواتین اور 15 بچوں سمیت 33 افراد کو قید کررکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے۔ عدالت نے پولیس کو قید کئے گئے افراد کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں پیش کئے جانے پر بازیاب ہونے والے افراد کو آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دیدی۔

مزید خبریں :