پاکستان
13 مارچ ، 2013

جوزف کالونی واقعے کی رپورٹ تھی تو کارروائی کیوں نہیں ہوئی،حیدر رضوی

جوزف کالونی واقعے کی رپورٹ تھی تو کارروائی کیوں نہیں ہوئی،حیدر رضوی

لاہور…ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے جوزف کالونی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی پیشگی رپورٹیں موجود تھیں تو حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔انھوں نے یہ بات جوزف کالونی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انکا کہنا تھا متاثرین کی بحالی اورمکانات کی تعمیرکاکام معیاری اورمساوی ہونا چاہیے ، ایم کیو ایم کے رہنما نے زور دیا کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ چیف جسٹس کا واقعے کا ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے، حید عباس رضوی نے ملک میں بروقت عبوری حکومت اور مقررہ وقت پرالیکشن پر زور دیا ۔

مزید خبریں :