Time 27 مئی ، 2025
پاکستان

اسلام آباد، پنجاب ، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے 31 مئی تک آندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب ، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے 31 مئی تک  آندھی اور بارش کا امکان
بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

ملک کے مختلف حصوں میں سے آج سے آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

آج شام سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جب کہ ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

ادھربارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :