پاکستان
14 مارچ ، 2013

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے، 23افراد زیر حراست

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے، 23افراد زیر حراست

کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی ایس پی زاہد حسین کے مطابق اسلامیہ کالونی سے 4 ، ایم پی آر کالونی سے 4 ، فرنٹیئر کالونی سے 7 ،میٹرول سے 3 اور چاٹی ہوٹل کے قریب سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد میں سے ایک شخص کی گاڑی سے پستول برآمد ہوا ہے، پکڑے گئے 23 افراد کو تھانہ اورنگی ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :