14 مارچ ، 2013
کراچی…اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پیرآباد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کا مقدمہ ان کے ڈرائیورولی داد کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان پر گزشتہ روزکراچی میں پیرآباد تھانے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔ پروین رحمان قصبہ کالونی کے قریب اپنے دفتر سے گھر جارہی تھیں۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکی تھیں۔