14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق اپنے اعتراضات سے آگاہ کرے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں3 رکنی بنچ کررہاہے۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر کیوں اعتراض ہے؟ یہ مانیٹرنگ تو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اختیار ہو گا کہ وہ آزاد اور شفاف انتخابات کرا سکے۔ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ عوامی نمائندے شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب ہوں۔